• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 168700

    عنوان: دینی مسائل کے درس میں مستورات کی شرکت کا حکم

    سوال: کیا پردے کے ساتھ مستورات کا درس کرنا صحیح ہے ؟ درس میں صرف مسائل بیان کیا جاتا ہے ، فضائل بیان نہیں کیا جاتا۔

    جواب نمبر: 168700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:556-453/N=6/1440

    اگر محلہ میں کسی کے گھر مکمل پردے کے ساتھ مستورات کے لیے ضروری دینی مسائل کے درس کا نظم ہو، یعنی: کوئی معتبر عالم دین پردے کے ساتھ ضروری دینی مسائل بیان کرتے ہوں اور مستورات صرف سنتی ہوں تو محلہ کی خواتین مکمل پردے کے ساتھ ایسے درس میں جاسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند