• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 167275

    عنوان: ایئرپورٹ سے دوسرے ملک کے ایئرپورٹ تک بغیر محرم كے سفر کرنا

    سوال: حضرت میں ملک سے باہر ہوں ۔شادی شدہ آدمی ہوں ۔ سال میں صرف ایک مہینہ چھٹی ہوتی ہے ، بہت مشکل ہے اکیلا زندگی گزارنا ۔میں ابھی اہلیہ کو اپنے پاس بلانا چاھتا ہوں۔ لیکن میں تو لینے کیلئے نہیں جا سکتا ۔ ابھی اگر گھر کے افراد اسے ایئرپورٹ تک چھوڑ دے اور ادھر ایئرپورٹ والی عملے کے حوالے کرکے یا دوسری عورت ساتھی بن جائے ۔تو کیا اسی صورتحال میں ملک سے باہر سفر کرنا ممکن ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے سمجھایئے گا۔ اللہ پاک اپنی حفاظت میں رکھے اور دین کی خدمت کیلے قبول فرماے ، آمین ثم امین۔

    جواب نمبر: 167275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 480-362/B=4/1440

    حدیث شریف میں آیا ہے کہ کوئی عورت بغیر اپنے محرم کے سفر نہ کرے۔ (مسلم) مقامی ایئرپورٹ تک تو عورت اپنے محرم کے ساتھ آگئی لیکن ایئرپورٹ سے دوسرے ملک کے ایئرپورٹ تک تنہا سفر کرنا یعنی بغیر محرم کے سفر کرنا ناجائز ہوا۔ عورت گنہگار ہوگی۔ آپ خود اپنے وطن آکر بیوی کو ساتھ لے جائیں یا بیوی کو اس کے محرم کے ساتھ بلائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند