• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 1671

    عنوان:

    کیا اسلام میں عورتوں کے لیے کاسمیٹک ( بناؤسنگار کے سامان ) استعال کرناجائز ہے؟

    سوال:

     (۱) کیا اسلام میں عورتوں کے لیے کاسمیٹک ( بناؤسنگار کے سامان ) استعال کرناجائز ہے؟

    (۲) کیا مرد اور عورت خفیہ طورپر شادی کرکے ایک ساتھ زند گی گذارسکتے ہیں؟ چونکہ دوسروں کے سامنے شادی کے اعلان کرنے میں کچھ مسائل پیدا ہوں گے،یعنی مر د پہلے سے شادی شدہ ہے، وہ دوسری شادی کرنا چاہتاہے لیکن اپنی بیوی کی ناگواری کی وجہ سے وہ اس کا اعلان نہیں کران چاہتاہے، تو کیا وہ اعلان کیے بغیر شادی شدہ زند گی گذار سکتے ہیں ؟ براہ کرم، شریعت کے مطابق رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 968/ ج= 968/ ج

     

    (۱) جی ہاں! اسلام میں عورتوں کے لیے بناوٴ سنگار کے جائز سامان استعمال کرنا جائز ہے۔

    (۲) اگر مرد و عورت دونوں، دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کے سامنے نکاح کرلیں تو شرعاً ان دونوں کا نکاح ہوجائے گا۔ دونوں کے لیے ایک ساتھ میاں بیوی بن کر زندگی گذارنا جائز ہوجائے گا، لیکن اس طرح خفیہ نکاح کرنا کہ گواہ اور چند لوگوں کے علاوہ کسی کو معلوم نہ ہو شریعت میں پسندیدہ نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کی تشہیر و اعلان کا حکم دیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند