• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166662

    عنوان: كیا ابروؤں كے بڑھے ہوئے بال كاٹ سكتے ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام کہ میرے دونوں آبرو کے بال بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ تو کیا ان آبرؤں کے بالوں کو قینچی سے کاٹا جا سکتا ہے ؟ گناہ تو نہیں ہو گا؟

    جواب نمبر: 166662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 189-180/D=3/1440

    عیب دار معلوم ہو رہے ہوں تو زاید نکلے ہوئے بالوں کو معتاد بنانے کے لئے کاٹا جاسکتا ہے لیکن فیشن کے طور پر اَبرو باریک نہ کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند