• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 1535

    عنوان:

    ایک ماہ کا حمل ساقط کرانا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرا ایک جاننے والاہے وہ کچھ دن پہلے سعو دی سے گھر آیا تھا ،چھٹی کر کے وہاں سے آیا تو کہنے لگا کہ میں نے اپنی بیو ی کے حمل کو صاف کروادیا ہے،وہ کہہ رہا ہے کہ میر ی بیوی کوبہت تکلیف ہو رہی تھی اس لیے اسپتال میں لے جاکرصا ف کروادیا تھا۔میں نے اسے بہت ڈانٹا کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔تقریبا ایک مہینے کا حمل تھا،وہ درد سے چیخ رہی تھی ،اس لیے اس کا حمل صا ف کر وادیا ۔ مجھے اس کے بارے میں بتادیجئے کہ اسے اس حال میں کیا کرنا چاہئے تھا ۔مہر بانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 1535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 617/ ن= 613/ ن

     

    ان کو اولاً کسی ماہر ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرانا چاہیے تھا، لاچار و مجبور ہوکر اسقاط کرانا تھا، لیکن جب اس نے اس کا ارتکاب کرلیا تو توبہ و استغفار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند