Pakistan

سوال # 177653

اگر کوئی آدمی ”کورونووائرس“ سے مر جائے تو اس کو کیسے نہلایا جائے گا؟

Published on: Apr 30, 2020

جواب # 177653

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:685-530/N=9/1441



اگر کوئی مسلمان کورونا وائرس میں انتقال کرجائے تو عام مرحومین کی طرح اُسے بھی غسل دیا جائے گا؛ البتہ غسل میں W.H.O (World Health Organization) یعنی: عالمی صحت ادارہ کی طرف سے جاری کردہ طبی احتیاطی تدابیر بہ طور خاص ملحوظ رکھی جائیں، اس میں غفلت وبے احتیاطی نہ کی جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات