• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 176953

    عنوان: مسجد یا عید گاہ کو راستہ بنانا

    سوال: شریعت کے نگاہ میں اس مسئلہ کا جواب کیا ہو گا کہ عام سڑک کے ساتھ ایک زمین تھا، جس میں دو شخص کی ملکیت تھے جس کی زمین سڑک سے جڑے ہوئے تھے اس نے اپنی زمین کو عید گاہ اور مسجد کے لیے وقف کر دیا، اب اندر والے کو اپنے زمین میں داخل ہونے کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے ؟ تو کیا اب وہ شخص مجبوری کی بناء پر مسجد یا عید گاہ سے ہو کر اپنے زمین میں آمد و رفت کر سکتا ہے؟ ، براہ کرم مع دلیل جواب سے ہمیں شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 583-444/B=06/1441

    جو زمین مسجد یا عیدگاہ کے لئے وقف ہو گئی وہ صرف نماز پنجگانہ یا عیدین کی نماز پڑھنے کے لئے استعمال کی جائے گی اس میں کچھ حصے کو راستہ اور گذرگاہ بنانا جائز نہیں۔ اندر والے کو زمین کے وقف کئے جانے سے پہلے ہی راستہ کے لئے کچھ حصہ زمین خرید لینی چاہئے تھی۔ اب اندر والے کو چاہئے کہ اپنی زمین ، اس مسجد یا عیدگاہ کے لئے وقف کردے یا فروخت کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند