• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 176249

    عنوان: مسجد کے فنڈ سے امام صاحب کو عید الفطر پر ہدیہ دینا

    سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں مسجدکے فنڈسے امام صاحب کوعید الفطرپر ہدیہ دیناکیساہے ؟ جلدازجلدجواب سے نوازیں عین نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 176249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:521-378/sn=6/1441

    اگر آپ کے یہاں مسجد کے فنڈ سے عید الفطر کے موقع پر امام صاحب کو ہدیہ دینے کا عرف ہے بایں طور کہ مسجد میں چندہ دینے والوں کو اس کا علم ہے ، نیز اس ہدیے کی بنیاد تراویح میں قرآن سنانا نہیں ہوتا ؛بلکہ امام کی خدمات و اخراجات کا خیال کرکے سالانہ ان کی امداد کی جاتی ہے اور اِس کا قرآن سنانے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، چاہے تراویح میں قرآن سنائیں یا نہ سنائیں، بہرصورت ان کی امداد کی جاتی ہے تو شرعاً اس میں حرج نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند