• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 175959

    عنوان: بڑی بلڈنگوں وسینٹروں میں بنی ہوئی مسجد کا حکم

    سوال: احکام المساجد میں صفہ نمبر 99 پر ہے (فتح القدیر میں ہے ) آج کل جگہ کی تنگی اور آبادی کی کثرت کے باعث فلیٹ سسٹم رواج پذیر ہوچکا ہے بڑی بڑی بلڈنگیں اور کاروباری سینٹر و مراکز قائم کیے جاتے ہیں اور ان میں نماز پڑھنے کے لیے مسجدیں وجگہیں بنائی جاتی ہے موجودہ زمانہ کی ضرورت ومجبو ری کے اعتبار سے وہ جگہیں شرعی مسجد ہی کے حکم میں ہوگی اور ان پر مسجد والے تمام احکام و آداب مرتب و جاری ہوں گے کیا ایسی مسجد میں رمضان کا اعتکاف کیا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 175959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:395-336/sd=6/1441

    فلیٹوں اور بلڈنگوں میں نماز کے لیے جو جگہیں مختص کی جاتی ہیں، وہ شرعی مسجد کے حکم میں نہیں ہوتی ہیں، ان کی حیثیت مصلی کی ہوتی ہے، لہذا ان میں اعتکاف درست نہیں ہوگا ، مسجد شرعی ہونے کے لیے ضروری ہے کہ زمین تحت الثّری سے اوپر تک بندوں کی ملکیت سے خارج ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند