• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 175688

    عنوان: مسجد میں رات کو سونا

    سوال: مسجد میں رات کو سونا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 175688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:443-317/sn=5/1441

    عام حالات میں مسجد میں سونا مکروہ ہے ؛ہاں اگر کوئی شخص مسجد میں معتکف ہو یا کوئی پر دیسی شخص ہو جس کے پاس کہیں اور قیام کا نظم نہ ہو تو اس کے لیے مسجد میں سونا جائز ہے، بس آداب مسجد کو ملحوظ رکھے ۔

    ویحرم فیہ السؤال، ویکرہ الإعطاء مطلقا، وقیل إن تخطی ....وأکل، ونوم إلا لمعتکف وغریب، وأکل نحو ثوم، ویمنع منہ (الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/433?،ط: زکریا، مطلب فی أفضل المساجد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند