• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 174032

    عنوان: مسجد کے نیچے پارکنگ بنانا

    سوال: سوال: مسجدکے نیچے پارکنگ کے لئے تہہ خانہ بناناکیساہے؟

    جواب نمبر: 174032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:154-104/sn=3/1441

    اگر نئی مسجد تعمیر ہورہی ہے تو مسجد کے نچلے حصے میں مصلیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تہ خانہ بنانا شرعا جائز ہے، اگر کسی جگہ مسجد تھی، اب اسی جگہ پراز سرنو مسجد تعمیر کی جارہی ہے تو پھر مسجد کے نیچے تہ خانہ بنانا شرعا جائز نہیں ہے؛ ہاں اگر کچھ زائد جگہ(جو مسجد پر وقف ہو) شامل ِ مسجد کی جارہی ہو تو پھر اس حصے کے نیچے مصلیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے مقصد سے تہ خانہ بنانے کی شرعا گنجائش ہے۔

    ....محل عدم کونہ مسجدا فیما إذا لم یکن وقفا علی مصالح المسجد وبہ صرح فی الإسعاف فقال: وإذا کان السرداب أو العلو لمصالح المسجد أو کانا وقفا علیہ صار مسجدا. اہ. شرنبلالیة.....(کما لو جعل وسط دارہ مسجدا وأذن للصلاة فیہ) حیث لا یکون مسجدا إلا إذا شرط الطریق زیلعی. .(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 547،ط:زکریا) لوبنی فوقہ بیتا للإمام لایضر؛لأنہ من المصالح، أمالوتمت المسجدیة ثم أراد البناء منع إلخ (الدرالمختاروحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 548،ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند