• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 172670

    عنوان: مسجد كس چیز كا نام ہے عمارت كا یا زمین یا كسی اور چیز كا؟

    سوال: مفتی صاحب، میرا سوال یہ ہے کہ مسجد کس چیز کا نام ہے کیا عمارت کا نام مسجد ہے یا کس چیز کا نام ہے ؟ اور مسجد کے اندر کون کون سی چیزیں مسجد کی ہوتی ہیں؟

    جواب نمبر: 172670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1268-1094/B=12/1440

    زمین کا وہ حصہ جو مسجد کے لئے یا نماز پڑھنے کیلئے مالک زمین وقف کردے وہ حصہ مسجد کہلاتا ہے۔ بعد میں نمازیوں کو دھوپ اور بارش سے بچانے کے لئے دیوار اور چھت بناتا ہے یہ سب بھی اور جس قدر حصہ نماز کے لئے خاص کر دیا ہے اتنا حصہ مسجد شرعی کہلائے گا اور جو حصہ پیشاب خانہ پاخانہ کے لئے اور آنے جانے کے لئے راستہ چھوڑ رکھا ہے وہ مسجد میں شمار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند