• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 168480

    عنوان: مسجد کی تعمیر کے بعد جو رقم بچ گئی كیا وہ دوسری مسجد میں استعمال كی جاسكتی ہے؟

    سوال: میں نے اپنے گھر کے پاس مسجد کی از سر نو تعمیر کے لیے دوستوں سے چندہ اکٹھا کیا مسجد کی تعمیر کے بعد کچھ روپئے بچ گئے ، ان پیسوں کو کسی اور مسجد میں یا مدرسے میں لگایا جاسکتاہے؟ یا اسی مسجد میں کچھ اضافی کام کروالیا جائے؟

    جواب نمبر: 168480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 530-432/SN=06/1440

    اگر اس وقت اس مسجد میں کچھ ضروری کام کرنے کے ہوں تو اس رقم کو اس کام میں صرف کردیں ورنہ اسے محفوظ رکھیں، آئندہ جب کبھی ضرورت پیش آئے اس وقت صرف کردیں، کسی دوسری مسجد یا مدرسہ میں یہ رقم صرف نہ کریں؛ کیونکہ یہ معطین کے منشاء کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند