• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 165141

    عنوان: ایك غیرمسلم مسجد كی كھڑكی كے لیے لكڑی دینا چاہتا كیا اس كا لینا درست ہے؟

    سوال: ہم اپنے گاؤں میں ایک مسجد بنارہے ہیں، ایک غیر مسلم مسجد کی کھڑکی کے لیے لکڑی دینا چاہتاہے، وہ لکڑی کا تاجر ہے، تو کیا ہم اس کو لے سکتے ہیں یانہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:41-6/sd=1/1440

    اگر فی الحال یا آئندہ غیر مسلم کی طرف سے مسجد کے امور میں دخل اندازی کا اندیشہ نہ ہو اور وہ نیک کام سمجھ کر لکڑی مسجد میں دے ، تو مسجد کے لیے اُس کی لکڑی لینے کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند