• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 165131

    عنوان: مدرسہ کے لئے جمع شدہ رقم کو مسجد کے لئے اُدھار دینا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کوئی مدرسہ اگر اپنی ہی مسجد کو پیسہ وغیرہ اداھار دے تو لینا جائز ہے یا نہیں؟ مسجد کا چندہ الگ ہے ، حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 165131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 32-70/H=1/1440

    جو لوگ مدرسہ میں رقم دیتے ہیں وہ مدرسہ کی ضروریات پر خرچ کرنے کی نیت سے دیتے ہیں اور اس میں بڑا حصہ زکات و دیگر صدقات واجبہ کا بھی ہوتا ہے کہ جن میں تملیک شرعی واجب ہوتی ہے معطیین کی منشاء کے بھی خلاف ہے اس لئے مدرسہ میں مدرسہ کے لئے جمع شدہ رقم کو مسجد کے لئے اُدھار دینا جائز نہیں، بالخصوص ایسی صورت میں کہ مسجد کے چندہ کا نظام مدرسہ سے الگ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند