• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 164240

    عنوان: جس زمین میں بہن کا حصہ نہ دیا گیا ہو اس پر مسجد تعمیر كرنا؟

    سوال: کیا ایسی زمین پر مسجد کی تعمیر صحیح ہے جس زمین میں بہن کا حصہ نہ دیا گیا ہو اور نہ ہی بہن سے اس کی اجازت لی گئی ہو؟

    جواب نمبر: 164240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1401-1200/sd=12/1439

     جس زمین کے بارے میں معلوم ہو کہ اُس میں کسی کا حصہ شامل ہے ، اُس پر مسجد تعمیر کرنا جائز نہیں ہے ، لہذا اگر زمین میں بہن کا حصہ ہونا ثابت ہوجائے ، تو اُس میں مسجد تعمیر کرنا صحیح نہیں ہے ، مسجد کی زمین کا بندوں کے حق سے خالص ہونا ضروری ہے ؛ لیکن کسی زمین کے بارے میں بہن وغیرہ کے استحقاق کا اگر محض شبہہ ہو، تو شرعا اس کا اعتبار نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند