• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 178603

    عنوان: ۱۴/ سال پہلے مسجد کا قرآن گھر لے جاکر رکھ لیا تھا، اب کیا کیا جائے؟

    سوال: ایک لڑکا جس کی عمر 16/17 سال کی تھی، نادانی میں کسی شہر کی مسجد سے وہاں پر رکھی ہوئی قرآن شریف انتظامیہ یا پھر کسی دیگر ذمے دار سے پوچھے بغیر اٹھا کر اپنے گھر لے آیا،اب تقریباً 13/14 سال کا عرصہ بیت جانے کے بعد اسے محسوس ہو رہا ہے کہ اس نے یہ کام غلط کیا ہے ،اب اس غلطی یا گناہ کے ازالے کی صورت کیا ہو سکتی ہے ؟ براہ کرم بتا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 178603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:750-553/N=9/1441

    اگر وہ قرآن اب بھی موجود ہے اورپڑھنے کے قابل ہے تو اُسی مسجد میں رکھ دیا جائے، جہاں سے اٹھایا تھا۔ اور اگر وہ قرآن گم ہوگیا ہے یا بوسیدہ ہوکر قابل استعمال نہیں رہا ہے تو مالیت میں اسی جیسا دوسرا قرآن خرید کر اُسی مسجد میں رکھ دیا جائے۔ اور بہر صورت جو غلطی ہوئی، اس پر توبہ واستغفار کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند