• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 178019

    عنوان: كیا بغیر وضو تلاوت كرسكتے ہیں؟

    سوال: کیا قرآن کریم کو بنا وضو کے تلاوت کرسکتے ہیں یا قرآن کب اور کس حالت میں پڑھنا جائز ہے اور کب جائز نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 178019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:819-622/L=9/1441

    قرآن کریم کو ہاتھ لگانے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے ؛البتہ زبانی تلاوت کے لیے باوضو ہونا ضروری نہیں ،وضو کے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے ۔اس کے علاوہ جنبی ،حائضہ اور نفساء کے لیے قرآن کو چھونا یا زبانی تلاوت کرنا دونوں جائز نہیں ۔

    ویحرم بہ أی بالأکبر وبالأصغر مس مصحف إلا بغلاف متجاف (در مختار:1/315) ولا تکرہ قراء ة القرآن للمحدث ظاہراً أی علی ظہر لسانہ حفظًا بالإجماع وروی أصحاب السنن عن علی رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی ا للہ علیہ وسلم کان یخرج من الخلاء فیقرئنا ویأکل معنا اللحم وکان لا یحجبہ أو لا یحجزہ عن قراء ة شیء لیس الجنابة (کبیری: ۵۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند