• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 176656

    عنوان: کیا موبائل فون میں دیكھ كر قرآن مجید پڑھنے کے لیے وضو کرنا شرط ہے؟

    سوال: کیا موبائل فون میں قرآن مجید پڑھنے کے لیے وضو کرنا شرط ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 588-530/M=06/1441

    قرآنی آیات کو ہاتھ لگانے کے لئے باوضو ہونا شرط ہے اگر موبائل کی اسکرین پر قرآنی آیات نمودار ہونے کے وقت ان کو ہاتھ نہ لگائیں تو بلا وضو بھی قرآن پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند