عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 1137
مسابقہٴ قرأت کا پروگرام کرنا کیسا ہے؟
ہم اپنے شہر میں مظاہرہٴ قرأت کرنا چاہتے ہیں۔ کیا از روئے شریعت اس کی اجازت ہے؟ واضح رہے کہ یہ قرآن مقابلہ کا پروگرام نہیں ہے۔
جواب نمبر: 113713-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 1058/هـ = 798/هـ)
مظاہرہٴ قرأت میں کیا کیا امور کس کس طرح انجام دیئے جائیں گے؟ پوری تفصیل لکھ کر معلوم کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے ایک اہل حدیث دوست ایک بات کو بہت بیان کرتے ہیں کہ لوگ مسجدوں میں بیان کرتے ہیں، فضائل اعمال پڑھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ کتنا اچھا ہو کہ سب ہر نماز کے بعد قرآن کی ایک دو آیتوں کا ترجمہ جو ترتیب سے ہو یعنی ایسا نہ ہو کہ آج کسی مضمون پر پڑھا کل کسی اور سورہ کی کوئی اور آیت کسی اور مضمون پر پڑھ لی بلکہ پہلی آیت سے آخری قرآن تک ترتیب سے پڑھیں تو کتنا اچھا ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ قرآن اصل میں ہدایت ہے تو سب سے زیادہ اس کو پڑھنا چاہیے۔ حدیث بہت ضروری ہے لیکن قرآن کے بعد ہے۔ قرآن پڑھ کر حدیث پر بات کرنی چاہیے۔ کیوں کہ حدیث تو ضعیف بھی ہیں لیکن قرآن تو ضعیف نہیں ہے ، یہ مطالبہ کیسا ہے؟ اگر ہے تو کیوں نہیں ؟
2995 مناظرحضرت
یہ بتانے کی زحمت فرمائیں کہ قرآن پاک میں سجدہ جہاں پر لکھا ہوتا ہے وہاں سے شروع
ہوتا ہے یا ختم؟
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کا ترجمہ آنا چاہیے؟ کیا قرآن کا ترجمہ سیکھنے کے لیے کوئی اچھی کتاب ہے جس سے ہم استاد کے بغیر بھی سیکھ سکیں؟
4076 مناظرہاروت
اور ماروت دو فرشتے ہیں، ان کا کیا قصہ ہے، مختصر بتائیں؟ کوئی کہتا ہے کہ اللہ
تعالی نے ان کو انسان بنا کر بھیجا اور پھر انھوں نے نافرمانی کی تو ان کو ایک
کنویں میں لٹکا دیا ۔کوئی بولتے ہیں کہ ان سے کوئی نافرمانی نہیں ہوئی یہ دنیا میں
لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور یہ بھی کہتے تھے کہ یہ صحیح نہیں ہے نہ کرو․․․۔
آپ ذرا مجھے صحیح علم بتائیں۔