• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 4083

    عنوان:

    پاکستان میں مولانا شاہ سعید احمد رائے پوری صاحب جو ہیں کیا ان کا سلسلہ شاہ عبد الرحیم رائے پوری سے ہے؟ یہاں مولانا شاہ سعید احمد رائے پوری صا حب شاہ ولی اللہ اور ان کے سلسلے سے اچھاکام کررہے ہیں۔ براہ کرم، اپنی رائے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 769=635/ ب

    شاہ سعید احمد رائے پوری صاحب، شاہ عبدالقادر صاحب رائے پوری کے خلیفہ ہیں، اور وہ حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائے پوری نور اللہ مرقدہ کے خلیفہ ہیں۔ لہٰذا مولانا سعید احمد صاحب کا سلسلہ بواسطہ شاہ عبدالقادر صاحب مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب سے ہی ہے۔ الحمد اللہ انھیں اللہ نے کافی مقبولیت عطا فرمائی ہے، ان سے اصلاح او رتزکیہ نفس میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند