• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 4074

    عنوان:

    میں کچھ مسائل میں پھنسا ہوا ہوں، میں ایک صاحب کا مرید بھی ہوں۔ میں نے ان کے ہاتھ بیعت کی ہے، لیکن مجھے کوئی فائدہ نظر نہیں آرہاہے کہ میری مشکلات کیسے حل ہوں گی؟اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    سوال:

    میں کچھ مسائل میں پھنسا ہوا ہوں، میں ایک صاحب کا مرید بھی ہوں۔ میں نے ان کے ہاتھ بیعت کی ہے، لیکن مجھے کوئی فائدہ نظر نہیں آرہاہے کہ میری مشکلات کیسے حل ہوں گی؟اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 4074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 772=664/ ب

     

    بہتر تو یہ تھا کہ جن بزرگ سے آپ بیعت ہیں ان ہی کے سامنے ابنی مشکلات رکھتے۔ وہ آپ کو بہترین حل بتاتے۔ پیر صاحب نے جو تسبیحات اور معمولات آپ کو بتائے ہیں۔ پابندی سے ان پر عمل کرتے رہیں اور ان کے پاس کبھی کبھی جاتے رہیں۔ ان شاء اللہ بیعت کا فائدہ بھی ظاہر ہوگا اور آپ کی مشکلات بھی حل ہوں گی۔ سردست آپ کو ایک عمل بتاتا ہوں ، روزانہ چالیس روز تک اول و آخر درود شریف 11-11 مرتبہ پڑھ کر 500 مرتبہ ?لاحول ولا قوة إلا باللہ العلي العظیم? پڑھ کر دعا کیا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام پریشان کن مسائل اورمشکلات دُور ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند