• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 2392

    عنوان:

    کیا اسلام میں کسی کو پیر ماننا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کیاقرآن و حدیث میں اس کا کہیں تذکرہ ہے؟ بر ا ہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    سوال:

    کیا اسلام میں کسی کو پیر ماننا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو کیاقرآن و حدیث میں اس کا کہیں تذکرہ ہے؟ بر ا ہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 714/ م= 704/ م

     

    اسلام میں کسی کو پیر ماننا ضروری نہیں، البتہ تزکیہ نفس اور ظاہر و باطن کی اصلاح ضروری ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے کسی شیخ متبع سنت صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرنا اور ان سے بیعت ہونا مستحب ہے۔ اور بیعت و سلوک کا ثبوبت قرآن میں موجود ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: یَآاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا جَأءَ کَ الْمُوٴْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ عَلَی اَنْ لاَّ یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا (الآیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند