• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 177240

    عنوان: بار بار توبہ ٹوٹ جائے تو كیا كیا جائے؟

    سوال: میں 30 سال کا ایک لڑکا ہوں اور میں غیر شادی شدہ ہوں میں گناہوں سے باربار توبہ کرتاہوں مگر پھر انجانے میں گناہ کر بیٹھتا ہوں میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 177240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:607-435/sd=7/1441

    آپ نے لکھا ہے کہ بار بار توبہ کرنے کے بعد گناہ کر بیٹھتا ہوں؛ آپ یہ سوچیں کہ گناہ سے بچنا آپ کے اختیار میں ہے یا نہیں؟ یعنی کیا آپ گناہ کرنے میں مجبور ہیں؟ ظاہر ہے کہ گناہ سے بچنا آپ کے اختیار میں ہے ، بس ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے ، پختہ عزم کرلیں اور اپنے اوقات کو مفید کاموں میں مصروف رکھیں اور اللہ تعالی سے دعا مانگیں، کسی متقی عالم دین سے رابطہ رکھیں اور ان سے استفادہہ کرتے رہیں انشاء اللہ جلد ہی گناہوں سے بچ جائیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند