• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 176720

    عنوان: ذکر كرتے وقت غلبہٴ حال و بیخودی كا كیا حكم ہے؟

    سوال: ہمارے ملک میں ایک پیر صاحب کے مریدوں نے جہنم کا بیان سن کر چیختاہے یا کود پھاند کرتاہے، کبھی کبھی نماز اور ذکر میں بھی ایسا حال ہوتاہے، میرا سوال ہے کہ کیا یہ سب کچھ شریعت میں جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 176720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 760-576/H=06/1441

    یہ کیفیات شریعت مطہرہ بلکہ تصوف میں بھی مطلوب نہیں ہیں غلبہٴ حال و بیخودی میں کبھی اتفاقاً کسی مرید سے اس کا صدور ہو جائے تو گناہ بھی نہیں؛ البتہ قصد و اختیار سے اس طرح کی کیفیات ظاہر کرنا ممنوع و مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند