• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 176599

    عنوان: کوئی طریقہ بتائیں کہ میں اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہوجاؤں

    سوال: میں گناہ کرتاہوں تو فوراً توبہ کرتاہوں اور بہت دل کرتاہے کہ اللہ کی راہ میں جاؤں لیکن جب اپنے گناہ کو دیکھتا ہوں تو پھر دل میں خیال آتاہے کہ اللہ معاف کردے گا۔ کوئی طریقہ بتائیں کہ میں اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہوجاؤں اور میرا دل وہ گناہ بھول جائے۔

    جواب نمبر: 176599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 610-494/D=07/1441

    گناہوں سے توبہ کرنے کے بعد اچھے اعمال میں لگنا اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رہنا بہت مفید ہوتا ہے اور استقامت پیدا کرنے کے لئے بہت کارگر ہے۔ پس کسی عالم بزرگ کی خدمت میں جاکر کچھ دیر بیٹھنے کا معمول بنالیں اور احکام شریعت کی پابندی کریں۔

    تبلیغی جماعت میں نکل جانا بھی مفید ہے شیطانی وسوسہ میں نہ پڑیں گناہوں کو زیادہ سوچیں نہیں پس اچھے اعمال اور اچھی صحبتوں کے حاصل کرنے کی فکر کریں۔ یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ کثرت سے پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند