• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 176550

    عنوان: خشوع اور خضوع کا کیا مطلب ہے؟

    سوال: خشوع اور خضوع کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 176550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:515-373/SD=6/1441

     

    خشوع سے مراد ایسا قلبی سکون اور انکساری ہے جو اللہ تعالی کی عظمت اور اس کے سامنے اپنی حقارت کے علم سے پیدا ہوتی ہے اور خضوع کا لفظ بھی تقریبا خشوع کے ہم معنی ہے؛ لیکن اصل کے اعتبار سے خشوع کا لفظ آواز اور نگاہ کی پستی اور تذلل کے لیے بولا جاتا ہے جب کہ وہ مصنوعی نہ ہو؛ بلکہ قلبی خوف اور تواضع کا نتیجہ ہو اور خضوع کا لفظ بدن کی تواضع اور انکساری کے لیے استعمال ہوتا ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے: معارف القرآن، سورہ بقرہ، آیت نمبر: ۴۵۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند