• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 174671

    عنوان: كسی كے پاس وقت نہ ہو تو وہ بیعت سے فائدہ كس طرح اٹھائے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی غیر عالم کسی بزرگ سے بیعت کرے ، لیکن وہ آدمی بہت مصروف رہتا ہو ان بزرگ کے پاس جاکے وقت نہ گذار سکے تو اس کوبیعت ہونے کا فائدہ کیسے ملے گا جب کہ وہ صرف کبھی کبھی شیخ سے ملتا ہو؟

    جواب نمبر: 174671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:327-244/B=3/1441

    اپنی اصلاح کے لیے بیعت ہوجانا چاہیے، رہی مصروفیت کی بات تو اپنے حالات خط وکتابت کے ذریعہ بتائے جاسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ بھی اصلاح کی جاسکتی ہے، اگر کبھی کبھی ملاقات کرلیا کرے تو یہ بھی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند