• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 173221

    عنوان: سستی کی وجہ سے نمازوں کی بہت بے احتیاطی ہو رہی ہے كوئی حل بتائیں

    سوال: مولانا کام کی مصروفیت اور کچھ سستی کی وجہ سے نمازوں کی بہت بے احتیاطی ہو رہی ہے، بہت معمولی معمولی وجوہات سے نمازیں چھوٹتی چلی جارہی ہیں برائے کرم کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ پھر خشوق و خشوع پیدا ہوسکے بہت بہت نوازش ہوگی دعاوں کا طالب۔

    جواب نمبر: 173221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 47-27/H=01/1441

    اگر سستی یا معمولی معمولی بہانہ سے وظیفہ بھی چھوڑ دیں گے تو پھر کیا ہوگا؟ سستی کا علاج چستی ہے اگر کسی دن سستی یا معمولی بہانہ سے نماز چھوٹ جائے تو اس پورے دن میں جو کچھ آمدنی ہو اس کو صدقہ کردیا کریں اور دو رکعت صلاة التوبہ کی نیت سے پڑھ کر اللہ تعالی سے رو دھوکر گناہ معاف کروا لیا کریں جو نماز چھوٹ جائے پہلی فرصت میں اس کو قضاء پڑھ لیا کریں ہر نماز کو اس کے وقت پرسنت کے مطابق اداء کیا کریں مکروہات سے نماز کو بچانے میں پوری کوشش صرف کردیں ان شاء اللہ اس پر چستی کے ساتھ عمل کرتے رہنے سے مطلوب حاصل ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند