• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 172561

    عنوان: تقویٰ سے متعلق كتابوں كے نام خاص طور سے عورتوں کے لئے

    سوال: آپ مجھے تقویٰ پرخاص طور سے عورتوں کے لئے مناسب آسان و مفید کتابیں کون کون سی ہیں ان سبھی کے نام بتائیے تاکہ بیوی بچوں کی نیز میری اپنی اصلاح کے لئے ان کو گھر پر منگوا کر رکھ سکوں۔ ساتھ ہی مردوں کی مناسبت کوئی کتاب تقویٰ پرہو تو وہ بھی بتائیگا اگر ان کے ملنے کے مہاراشٹرا میں پتے دستیاب ہوں تو بھی بتائے مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 172561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1229-1068/D=12/1440

    اللہ والوں کی لکھی ہوئی دین کی کتابوں کے پڑھنے سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے خاص طور سے بہشتی زیور کا ساتواں آٹھواں حصہ، تعلیم الدین، حیاة المسلمین، جزاء الاعمال، معارف الحدیث، نیک بیویاں۔ اور حضرت حکیم الامت اشرف علی صاحب تھانوی رحمة اللہ علیہ کے مواعظ یا ملفوظات تقویٰ اور اصلاح زندگی کے لئے مفید کتابیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند