• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 165688

    عنوان: بیڑی یا سگریٹ وغیرہ کے بعد منھ صاف کیے بغیر تسبیح وغیرہ پڑھنا

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا کوئی انسان سگریٹ پینے کے فوراً بعد استغفار و دوسے تسبیحات کا ورد چلتے پھرتے کر سکتا ہے جبکہ اس کے منہ سے ابھی ہوری طرح سے سگریٹ کی بو چلی نہیں گئی ہو؟ کیا ایسے وقت میں کچھ ماوتھ فریش کھاکر فوراً اس کے بعد تسبیح پڑھنا شروع کر سکتا ہے ؟ برائے مہربانی جلد جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں. نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 165688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:73-49/N=2/1440

    (۱، ۲): بیڑی یا سگریٹ پینے کے بعد اچھی طرح منھ کی صفائی سے پہلے تسبیح وغیرہ پڑھنا خلاف ادب ہے۔پہلے بیڑی یا سگریٹ وغیرہ کی بو مسواک کرکے یا کوئی خوشبو دار چیز کھاکر اچھی طرح زائل کردی جائے، اس کے بعد تسبیح وغیرہ پڑھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند