• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 62846

    عنوان: کیا ائمہ اربعہ میں سے کسی امام کی تقلید کئے بغیر کوئی شخص مسلم نہیں کہلا سکتا؟

    سوال: بعض لوگ تقلید کرنے والوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ اپنے امام کو نعوذباللہ نبی کادرجہ دیتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی امام کی تقلید نہیں کرے گا تو وہ مسلم ہی نہیں ہے ۔لہٰذامفتیان کرام اس سلسلہ میں وضاحت فرمائیں کہ کیا واقعی مسلم ہونے کے لئے کسی امام کی تقلید ضروری ہے اور جوشخص کسی بھی امام کی تقلید نہیں کرے گا تو ایسے شخس کو مسلم نہیں سمجھا جائے گا؟

    جواب نمبر: 62846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 178-178/M=3/1437-U بعض لوگوں کا مقلدین کے بارے میں ایسا کہنا بہتان عظیم ہے جس سے مقلدین حضرات الحمد للہ بری ہیں، جو شخص ایسا کہتا ہے وہ اس دعوے پر دلیل اور ثبوت پیش کرے، مقلدین حضرات اپنے امام کو نہ نبی کا درجہ دیتے ہیں اور نہ غیرمقلد کو دائرہٴ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں، ہاں نفسانیت سے محفوظ رہنے کے لیے ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک متعین امام کی تقلید کو اجتہادی مسائل میں واجب کہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند