• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 59301

    عنوان: میں فقہ حنبلی پر عمل کرنا چاہتاہوں۔ اللہ کے واسطے رہنمائی فرمائیں۔ اردو میں کوئی کتاب مل سکتی ہے؟کیوں کہ اہل حدیث کی طرف سے فتنہ ہے۔

    سوال: میں فقہ حنبلی پر عمل کرنا چاہتاہوں۔ اللہ کے واسطے رہنمائی فرمائیں۔ اردو میں کوئی کتاب مل سکتی ہے؟کیوں کہ اہل حدیث کی طرف سے فتنہ ہے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 59301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 615-591/N=7/1436-U

    اگر آپ حنفی، شافعی یا مالکی ہیں تو غیر مقلدین کی شرارتوں سے پریشان ہوکر مسلک بتدیل کرنے یعنی: حنبلی بننے کی ضرورت نہیں، علمائے کرام نے عام حالات میں مسلک کی تبدیلی کو ناجائز اورمذموم قرار دیا ہے، البتہ کوئی شخص قرآن وحدیث اور دیگر دلائل شرع پر گہری نظر اور بصیرت تامہ رکھتا ہو اور وہ دلائل شرع کی روشنی میں دوسرے امام کے مسلک کو راجح وقوی سمجھ کر اسے اختیار کرلے یعنی: مسلک تبدیل کرلے تو یہ جائز ہے، باقی کسی دنیوی غرض سے یا بلاوجہ شرعی مسلک تبدیل کرنا دست نہیں اور نام نہاد اہل حدیث یعنی: غیرمقلدین اہل السنة والجماعة سے خارج اور گمراہ ہیں، ان کی باتوں سے مرعوب نہ ہوں اور اگر وہ علمی موضوعات پر بحث کرکے آپ کو پریشان کرتے ہوں تو آپ ان کو علاقہ کے کسی معتبر ومستند اور جید عالم سے ملادیں، وہ انھیں ان شاء اللہ اچھی طرح دیکھ لیں گے اور سمجھ لیں گے۔ قولہ: ”ارتحل إلی مذہب الشافعی یعزر“ أی: إذا کان ارتحالہ لا لغرض محمود شرعا، لما فی التتارخانیة: ․․․․ ولو أن رجلا برء من مذہبہ باجتہاد وضح لہ کان محمودا مأجورا. أما انتقال غیرہ من غیر دلیل بل لما یرغب من عرض الدنیا وشہوتہا فہو المذموم الآثم المستوجب للتأدیب والتعزیر لارتکابہ المنکر فی الدین واستخفافہ بدینہ ومذہبہ اہ ملخصا.․․․․ فی القنیة رامزا لبعض کتب المذہب: لیس للعامی أن یتحول من مذہب إلی مذہب، ویستوی فیہ الحنفی والشافعی اہ. (شامي، کتاب الحدود، باب التعزیر ۶: ۱۳۲، ۱۳۳، مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند) وانظر الدر والرد (کتاب الشہادات، باب القبول وعدمہ ۸: ۲۰۰) أیضًا․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند