• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 57265

    عنوان: میں اور میرے دس ساتھی جو کہ حنفی ہیں اور ایک ساتھی شافعی مسلک پرعمل کرتا ہے ہم کل بارہ لوگ ہیں ۔ ہم لوگ چالیس دن کی جماعت میں بھی گئے۔کیا ہم ریلوے پلیٹ فارم پر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں شافعی امام کے پیچھے مغرب کے اول وقت میں یعنی جب کہ حنفی کا عشاء کا وقت شروع نہیں ہوتاہے۔

    سوال: میں اور میرے دس ساتھی جو کہ حنفی ہیں اور ایک ساتھی شافعی مسلک پرعمل کرتا ہے ہم کل بارہ لوگ ہیں ۔ ہم لوگ چالیس دن کی جماعت میں بھی گئے۔کیا ہم ریلوے پلیٹ فارم پر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں شافعی امام کے پیچھے مغرب کے اول وقت میں یعنی جب کہ حنفی کا عشاء کا وقت شروع نہیں ہوتاہے۔

    جواب نمبر: 57265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 274-274/M=3/1436-U آپ اور آپ کے حنفی ساتھی، مغرب کے وقت میں شافعی امام کے پیچھے صرف مغرب کی نماز ادا کرسکتے ہیں، مغرب کے وقت میں عشاء ادا کرنا احناف کے یہاں درست نہیں ہے، اس لیے کہ وقت سے پہلے عشاء پڑھنا صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند