• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 5645

    عنوان:

    مو طا امام مالک زیادہ مستند اورجامع ہے، اورفقہی مسائل اس میں زیادہ ہیں یا مو طاامام محمد؟ (۲) کیا الفقہ الاکبر امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کی لکھی ہوئی ہے؟ کیا یہ کتاب عقائد میں مستند ہے؟

    سوال:

    مو طا امام مالک زیادہ مستند اورجامع ہے، اورفقہی مسائل اس میں زیادہ ہیں یا مو طاامام محمد؟ (۲) کیا الفقہ الاکبر امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کی لکھی ہوئی ہے؟ کیا یہ کتاب عقائد میں مستند ہے؟

    جواب نمبر: 5645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 634/ د= 615/ د

     

    (۱) موطا امام محمد حضرت امام محمد رحمہ اللہ کے وساطے سے مروی ہونے کی وجہ سے اس نام سے معروف ہوئی۔ ورنہ درحقیقت یہ امام مالک رحمہ اللہ کی وہی رواتیں ہیں جو موطا امام مالک کے نام سے معروف ہیں، البتہ موطا امام محمد میں موطا امام مالک سے اور زاید روایتیں بھی ہیں جنھیں حضرت امام محمد رحمہ اللہ نے اپنے دوسرے اساتذہ سے روایت کیا ہے، نیز حضرت امام محمد رحمہ اللہ ن اس مجموعہ میں اپنا مسلک اور رجحان بھی بیان کردیا ہے، اور کہیں کہیں وجہ ترجیح کی طرف اشارہ بھی کردیا ہے۔ لہٰذا تھوڑے سے امتیاز کے ساتھ جامع اور مستند ہونے میں دونوں یکساں ہیں، موطا امام محمد میں خصوصیت اور امتیاز زیادہ ہے۔

    (۲) جی ہاں یہ عقائد کی مستند کتاب ہے۔ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی کتاب ہے اور اس کی شرح حضرت ملا علی قاری رحمہ اللہ نے شرح الفقہ الاکبر کے نام سے کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند