• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 54874

    عنوان: میرا قول اگر قرآن و سنت کے مخالف ہو تو میرا قول چھوڑ دو اور قرآن و حدیث پر عمل کرو

    سوال: سوال نمبر ۱:میں نے کئی لوگوں سے سنا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے یہ کہا ہے کہ" میرا قول اگر قرآن و سنت کے مخالف ہو تو میرا قول چھوڑ دو اور قرآن و حدیث پر عمل کرو"کیا یہ واقعی ان کا قول ہے ؟؟؟ یہ کیسے ثابت ہے کہ یہ امام صاحب کا قول ہے ؟سوال نمبر ۲:کیا امام صاحب نے کبھی یہ فرمایا ہے کہ میری تقلید کرو۔؟

    جواب نمبر: 54874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 2006-1719/B=1/1436-U قال الإمام أبوحنیفة والإمام الشافعي: إذا صح الحدیث فہو مذہبي، وقال الإمام مالک: لیس أحد إلا ویوٴخذ من قولہ ویترک إلا النبي وقال الإمام أحمد: من رد حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فہوعلی شفا ہلکة․ یہ چاروں اماموں نے کہی ہے۔ الفاظ وعبارات کا فر ق ہے۔ (۲) کیا علامہ ابن تیمیہ نے کبھی فرمایا ہے کہ میری تقلید کرو؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند