• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 49336

    عنوان: كسی كی تقلید كرنی ہے؟

    سوال: ہرمقلد اسی لیے تقلید کرتا ہے کہ وہ عامی ہے، تو عامی کو یہ کیسے شعور آتا ہے کہ کس کی تقلید کرنی ہے؟ جب کہ وہ شریعت کے احکامات سے بھی بے خبر ہے؟ کیا وہ معاشرے کی پیروی کرتا ہے یا اپنے نفس کی پیروی کرکے فیصلہ کرتا ہے کہ کس کی تقلید کرنی ہے؟

    جواب نمبر: 49336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 282-287/N=3/1435-U عامی شخص تفصیلی طور پر احکام شرع سے بے خبر ہوتا ہے لیکن اجمالی طور پر اسے ائمہ اربعہ میں سے کسی امام سے اس کے علم وتقوی پر دوسروں سے زیادہ اعتماد وبھروسہ ہوسکتا ہے پس ائمہ اربعہ میں جس امام سے اس کو زیادہ عقیدت ہو اور جس کے مذہب کے احکامات کا جاننا یا علمائے کرام سے معلوم کرنا آسان ہو اس کی تقلید کرے، تقلید کے لیے مذاہب اربعہ کے جملہ احکام مع دلائل وتفصیلات معلوم ہونا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند