عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 48211
جواب نمبر: 4821129-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1544-1136/H=11/1434-U مرید ہونا تو ضروری نہیں البتہ اصلاحِ نفس ضروری ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو (الف) التکشف فی مہمات التصوف (ب) شریعت وطریقت کا تلازم۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 1- اہلحدیث مسلک کے تمام لوگ بھی کیا اہل سنت والجماعۃ میں شامل ہیں جیسا کہ امت کے چاروں معتبر و مستند مذاہب اربعہ مل کر ایک ہی "اہل سنت والجماعت" بناتے ہیں۔ 2- کیا مسلک اہلحدیث بھی دوسرے مذاہب اربعہ کی طرح ایک معتبر اور امت کا ایک مشہور "فروعی مسلک" رہا ہے یا یا یہ کوئی موجودہ زمانہ کا نیا فرقہ ہے اور مذاہب اربعہ سے ان کا اختلاف " اصول و عقہدہ" کا اختلاف ہے یا صرف "فروعی" اختلاف ہے۔ 3- امام داؤد ظاہری اور امام ابن حزم اندلسی کے مسلک کو اپنانے والے یعنی " اہل ظاہر" کیا اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں ۔اور کیا "ظاہری مسلک" بھی (جو قیاس کا بالکلیہ انکار کرتے ہیں اور ادلہ شرعیہ میں سے تین کے قائل ہیں قرآن، حدیث، اور اجماع امت) امت کا مشہور اور معتبر مسلک حق رہا ہے (جیسا کہ چار مشہور مذاہب اربعہ ہیں) یا یہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں۔ 4- میرا خیال ہے کہ برصغیر کے اہلحدیث بھی عملا "اہل الظاہر" کے مسلک پر ہیں کیوں کہ یہ بھی دین کے ماخذ صرف تین چیزوں قرآن ، حدیث اور اجماع امت کو ہی حجت شرعیہ مانتے ہیں اور قیاس کا مطلقا انکار کرتے ہیں۔ مجھے بتلائیے کہ میرا خیال کہاں تک درست ہے۔ ایک بات ملحوظ خاطر رہے کہ مسلک اہلحدیث کا علمائے خواص و عام تمام کہ تمام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ،امام ابن قیم رحمہ اللہ امام ابن کثیر رحمہ یا ماضی قریب میں شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ وغیرہ کو اپنے "مسلک اہلحدیث" کے مستند و معتبر ائمہ اہلسنت کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔ جبکہ ان مذکورہ ائمہ کرام کا "اہل سنت" میں شامل ہونا اور بعض کا متفقہ امام اہل سنت ہونا مشہور ہے۔ میرے انتہائی محترم و ذی وقار ! مجھے امید ہے کہ آپ مجھے جامع و مفصل جواب عنایت فرمائیں گے یا کم از کم بھی مجھے آپ سے "تشفی آمیز" اور مسکت جواب کی توقع ہے۔اللہ تعالی میرے اور آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے۔ آمین
شرعی اعذار کے بغیر دوسرے امام کے مسلک پر عمل کرنا
4668 مناظرمیں نے سنا ہے کہ تمام حنفی سنی ہوتے ہیں، تو پھر دیوبند اور بریلوی دونوں سنی ہونے کے باوجود کیوں لڑتے ہیں؟
6250 مناظرایک وہابی عالم کا کہناہے کہ دیوبندی ویسے تو کہتے ہیں کہ ہم صحابہ کرام کی راہ پر چلتے ہیں، لیکن عمل نہیں کرتے ہیں ۔ اگر صحابہ کرام کی راہ پرہیں تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کس کے مقلد تھے؟ اسی طرح حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما کس کے مقلد تھے؟ اور ان کے امام اعظم کون تھے؟ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ؟
4415 مناظرمسلک اہل حدیث کب وجود میں آیا؟
9033 مناظراہل
حدیث سے ملنا جلنا، سلام میں پہل کرنا، سلام کا جواب دینا، مصافحہ کرنا، اگر ایک
ہاتھ سے وہ مصافحہ کرے تو ہم حنفی ان سے کیسے مصافحہ کریں؟ (۲)کیا ان لوگوں کو ہم حنفی
بننے کی دعوت دے سکتے ہیں، اور ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کو اور رفع یدین چھوڑنے
کو کہہ سکتے ہیں؟