• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 41564

    عنوان: حنفی رفع یدین نماز میں کیو نہیں کرتے ایک مفصّل جواب تحریر کریں۔

    سوال: حنفی رفع یدین نماز میں کیو نہیں کرتے ایک مفصّل جواب تحریر کریں۔

    جواب نمبر: 41564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1522-1040/H=10/1433 آپ کو کسی نے بہکادیا ہوگا؟ اس لیے کہ حنفی حضرات جہاں جہاں دلائل سے رفع یدین کرنا راجح سمجھتے ہیں وہاں وہاں کرتے ہیں اور جہاں جہاں دلائل کی روشنی میں نہ کرنا ان کے نزدیک راجح ہے وہاں وہاں نہیں کرتے، معلوم نہیں آپ نے کسی حنفی مسلمان کو کبھی تکبیر تحریمہ، قنوت وتر اور عیدین میں تکبیرات زوائد میں رفع یدین کرکے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے یا نہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند