• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 39651

    عنوان: فرقہ غیرمقلدیت کی پیداوار ڈیڑھ پونے دو سو سال سے ہوئی ہے،

    سوال: حضرت میرے کچھ غیرمقلد دوست ہیں جن سے میں اکثر سوال کرتا ہوں کہ آپ حضرات پوری امّت کو گمراہ ور مشرک مانتے ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ احادیث کی ساری کتابیں اور قرآن بھی تو آپکو انہی مقلدین کے ذریعہ پہنچان ہے، اب اگر آپ ان مقلدین کو گمراہ کہیں گے تو انکے ذریعہ آپ تک پہنچنے والی کتابیں کیسے درست ہو سکتی ہیں ؟ آپ کیسے ثابت کرو گے کہ قرآن وہی قرآن ہے یا بخاری شریف وہی بخاری شریف ہے؟ کیا میرا یہ سوال کرنا ان سے ٹھیک ہے؟ کیو ں کہ اسکا جواب وہ نہیں دے پاتے ؟

    جواب نمبر: 39651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1426-297/B=7/1433 جی ہاں آپ کا سوال صحیح ہے۔ اس فرقہ غیرمقلدیت کی پیداوار ہے ابھی ابھی ڈیڑھ پونے دو سو سال سے ہوئی ہے، عبد اللہ بنارسی اس فرقہ کا بانی ہے، یہ لوگ ایک طرف تمام تقلید شخصی کرنے والوں کو مشرک کہتے ہیں اور ان مشرکین کے ساتھ نکاح کو حرام وناجائز کہتے ہیں پھر بھی اپنی لڑکیاں حنفی مقلد کو دیتے ہیں، مولوی عبد الشکور جو غیرمقلدوں کے بڑے مایہٴ ناز عالم مانے جاتے ہیں وہ لکھتے ہیں: ”خواص تو جانتے ہیں میں عوام کی خاطر کچھ عرض کرتا ہوں کہ مقلدین موجودہ دس وجہوں سے گمراہ اور فرقہٴ ناجیہ سے خارج ہیں، جن سے مناکحت جائز نہیں ہے، وجہ اول یہ ہے کہ موجودہ حنفیوں میں تقلید شخصی مانی جاتی ہے، جو سراسر حرام وناجائز ہے، ملاحظہ فرمائیں ان کی کتاب (سیاحة الجنان بمناکحة اہل الایمان: ۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند