عقائد و ایمانیات - تقلید ائمہ ومسالک

Pakistan

سوال # 172083

اگر حنفی مقلد ،اہل حدیث کی اقتدا میں سورہ فاتحہ پرہے تو درست ہے؟ کیون کہ ان کے نزدیک قرآت خلف الامام درست ہے،اگر حنفی مقلد سورہ فاتحہ نہیں پڑھے گا ا تو واجب چھوٹ جائے گا۔

Published on: Jul 30, 2019

جواب # 172083

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1032-820/sn=11/1440



اگرکبھی حنفی مسلک کا شخص غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھے تو سورہٴ فاتحہ نہیں پڑھے گا، وہ اپنے مسلک پر عمل کرے گا، غیر مقلد امام کے سورہٴ فاتحہ پڑھنے یعنی قرات خلف الامام کو درست سمجھنے کی وجہ سے حنفی مقتدی پر فاتحہ پڑھنا ضروری نہ ہوگا۔ واضح رہے کہ غیر مقلد امام کے پیچھے اقتدا سے احتراز کرنا چاہیے؛ باقی اگر کبھی اقتدا کرلے تو فی نفسہ نماز درست ہوجائے گی بہ شرطے کہ وہ ان چیزوں میں حنفی مقتدیوں کی رعایت کرے جن کی عدم ِرعایت حنفی کے حق میں مفسدنماز ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات