• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 159098

    عنوان: امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی مجلس فقہ کے ارکان شوریٰ کی تعداد اور ان كے نام

    سوال: امام ابو حنیفہ کے چالیس تلامذہ کے اسماء مع ان کی مہارت کے جو کے ان کے شورہ میں بیٹھتے تھے کچھ کتب بھی بتائیں جو اس موضوع پر اچھی ہوں۔

    جواب نمبر: 159098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:624-603/M=6/1439

    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی مجلس فقہ کے ارکان شوریٰ کی تعداد مختلف بتائی گئی ہے البتہ مشہور قول یہ ہے کہ تعداد چالیس تھی، ان کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں:

    (۱) امام زفر متوفی۱۵۸ھ

    (۲) امام مالک بن مغول متوفی ۱۵۹ھ

    (۳) امام داوٴد طائی متوفی ۱۶۰ھ

    (۴) امام مندل بن علی متوفی ۱۶۸ھ

    (۵) امام نضر بن عبد الکریم متوفی ۱۶۹ھ

    (۶) امام عمرو بن میمون متوفی ۱۷۱ھ

    (۷) امام حبان بن علی متوفی ۱۷۳ھ

    (۸) امام ابوعصمہ متوفی ۱۷۳ھ

    (۹) امام زہیر بن معاویہ متوفی ۱۷۳ھ

    (۱۰) امام قاسم بن معن متوفی ۱۷۵ھ

    (۱۱) امام حماد بن الامام اعظم متوفی ۱۷۶ھ

    (۱۲) امام ہیاج بن بسطام متوفی ۱۷۷ھ

    (۱۳) امام شریک بن عبد اللہ متوفی ۱۷۸ھ

    (۱۴) امام عافیہ بن یزید متوفی ۱۸۰ھ

    (۱۵) امام عبد اللہ بن مبارک متوفی ۱۸۱ھ

    (۱۶) امام ابویوسف متوفی ۱۸۲ھ

    (۱۷) امام محمد بن نوح متوفی ۱۸۲ھ

    (۱۸) امام ہشیم بن بشیر السلمی متوفی ۱۸۲ھ

    (۱۹) امام ابوسعید یحییٰ بن زکریا متوفی ۱۸۴ھ

    (۲۰) امام فضل بن عیاض متوفی ۱۸۷ھ

    (۲۱) امام اسد بن عمرو متوفی ۱۸۸ھ

    (۲۲) امام محمد بن ا لحسن متوفی ۱۸۹ھ

    (۲۳) امام علی بن مسہر متوفی ۱۸۹ھ

    (۲۴) امام یوسف بن خالد متوفی ۱۸۹ھ

    (۲۵) امام عبد اللہ بن ادریس متوفی ۱۹۲ھ

    (۲۶) امام فضل بن موسی متوفی ۱۹۲ھ

    (۲۷) امام علی بن عیان متوفی ۱۹۲ھ

    (۲۸) امام حفص بن غیاث متوفی ۱۹۴ھ

    (۲۹) امام وکیع بن جراح متوفی ۱۹۷ھ

    (۳۰) امام ہشام بن یوسف متوفی ۱۹۷ھ

    (۳۱) امام یحییٰ بن سعید القطان متوفی ۱۹۸ھ

    (۳۲) امام شعیب بن اسحاق متوفی ۱۹۸ھ

    (۳۳) امام ابوحفص بن عبد الرحمن متوفی ۱۹۹ھ

    (۳۴) امام ابومطیع بلخی متوفی ۱۹۹ھ

    (۳۵) امام خالد بن سلیمان متوفی ۱۹۹ھ

    (۳۶) امام عبدالحمید متوفی ۲۰۳ھ

    (۳۷) امام حسن بن زیاد متوفی ۲۰۴ھ

    (۳۸) امام ا بوعاصم النبیل متوفی ۲۱۲ھ

    (۳۹) امام مکی بن ابراہیم متوفی ۲۱۵ھ

    (۴۰) امام حماد بن دلیل متوفی ۲۱۵ھ

    (امانی الاحبار، الجواہر المضیئہ بحوالہ امام اعظیم ابوحنیفہ رحمہ اللہ ص: ۱۸۳، ۱۸۴، موٴلفہ مفتی عزیز الرحمن صاحب بجنوری، نیز دیکھئے مناقب ابی حنیفہ للموفق أحمد المکی۔ فتاوی رحیمیہ جلد ۱/ ۳۶۵تا ۳۷۶، ط: احسان دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند