• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 154472

    عنوان: تقلید ۴/ امام کی علاقہ کے اعتبار سے ہے یا زمانہ کے اعتبار سے؟

    سوال: اہل عرب امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے مقلد ہیں، سوڈان والے امام مالک رضي الله عنه کے اور ایشاء والے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایک امام کے علاقہ سے ہجرت کر کے دوسرے امام کے علاقہ میں آئے تو اس پر کس امام کی تقلید واجب ہوگی؟ اور کیا علاقے میں رہنے والے کسی شخص کو کسی مسئلے پر وہاں پر رائج قول یا امام کے فتویٰ پر عمل کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 154472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1548-1424/B=1/1439

    یہ تو قدرتی بات ہے کہ اہل عرب حضرت امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ کے مقلد ہیں۔ سوڈان والے حضرت امام مالک رحمہ اللہ کے، مصر والے حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے اور ایشیاء والے حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد ہیں۔

    جس امام کا وہ پہلے سے مقلد ہے اسی امام کا وہ اتباع ہر جگہ کرے گا خواہ دنیا میں کسی ملک میں بھی جائے، جس ملک میں جائے وہاں کے امام کا اتباع اس کے لیے واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند