• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 1466

    عنوان:

    کیا حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی؛ چاروں مسلک صحیح ہیں؟ 

    سوال:

    کیا حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی؛ چاروں مسلک صحیح ہیں؟

    اور کیا دارالعلوم دیوبند میں چاروں مسلک کی تعلیم دی جاتی ہے یا صرف حنفی مسلک کی؟ اگر نہیں تو کیوں؟

    جواب نمبر: 1466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 601/ ن= 593/ ن

     

    (۱) جی ہاں چاروں مسلک صحیح اور برحق ہیں، وھذہ المذاھب الأربعة المدونة المحررة قد اجمعت الأمة أو مَن یعتد بھا منھا علی جواز تقلیدھا إلی یومنا ھذا (حجة اللہ البالغة: ج1 ص361)

    (۲) چونکہ علمائے دیوبند مسلکا حنفی ہیں؛ اس لیے اصلاً تو دارالعلوم میں حنفی مسلک ہی پڑھایا جاتا ہے لیکن ضمناً دوسرے مسالک کے اختلافی مسائل بھی پڑھائے جاتے ہیں، ہرایک مسلک مستقل علیحدہ علیحدہ نہیں پڑھایا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند