• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 146309

    عنوان: غیر مقلدین كا امام نخعی کے قول سے تقلید کا رد كرنا؟

    سوال: غیر مقلدین امام نخعی کے اس قول سے تقلید کا رد کرتے ہیں۔ ابراہیم النخعی رحمہ اللہ کے سامنے کسی نے سعید بن جبیر (تابعی رحمہ اللہ) کا قول پیش کیا تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے ماقبلے میں تم سعید بن جبیر کے قول کو کیا کروگے؟ (الأحکام لابن حزم 6/293 وسندہ صحیح) برائے مہربانی اسکا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 207-207/M=2/1438

    غیر مقلدین، امام نخعی کے مقلد کب سے ہوگئے ان کو تو تقلید کے ردّ میں قرآن کی کوئی صریح آیت یا کوئی صریح صحیح مرفوع حدیث پیش کرنی چاہئے اور نہیں تو صاف طور پر ان کو اعتراف کرنا چاہئے کہ ہم بھی مقلد ہیں، یہ عجیب طرز استدلال ہے کہ تقلید کے ردّ کے لیے تقلید ہی کا سہارا لے رہے ہیں، صورت مسئولہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کیا ہے اور اس حدیث کے مقابلے میں سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا قول کیا ہے؟ اس کو واضح کرنا چاہئے تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند