• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 146308

    عنوان: امام حکم کے قول سے تقلید کا رد کہاں ہوا؟

    سوال: غیرمقلدین امام حکم کے اس قول سے تقلید کا رد کرتے ہیں امام حکم (بن عتیبہ) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: لوگوں میں سے ہرآدمی کی بات آپ لے بھی سکتے ہیں اور رد بھی کرسکتے ہیں سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے (آپ کی ہربات لینا فرض ہے) (الاحکام لابن حزم ۶/۲۹۳ وسندہ صحیح) برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 208-208/M=2/1438

    غیر مقلدین سے پوچھئے کہ جب تمہارے نزدیک کسی امام کی تقلید؛ شرک اور ناجائز ہے تو تم امام حکم کے قول کی تقلید کرکے مشرک بنے یا نہیں؟ نیز یہ بھی پوچھئے کہ امام حکم نبی ہیں یا غیر نبی؟ اگر غیر نبی ہیں تو ان کی بات رد کی جاسکتی ہے تو پھر ان کے قول سے تقلید کا رد کہاں ہوا؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند