• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 130994

    عنوان: امام ابو حنیفہ کا یزید پر کیا فتوی ہے؟

    سوال: امام ابو حنیفہ کا یزید پر کیا فتوی ہے؟ نیز حوالہ بھی دیا جائے ۔

    جواب نمبر: 130994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1503-1520/L=2/1438
    یزید کے سلسلے میں ہمارے اکابر کا موقف توقف کا ہے فتاوی رشیدیہ میں ہے: اور ہم مقلدین کو احتیاط سکوت میں ہے؛ کیونکہ اگر جائز ہے تو لعن نہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لعن نہ فرض ہے نہ واجب نہ سنت نہ مستحب، محض مباح ہے اور جو وہ محل نہیں تو خود مبتلا ہونا معصیت کا اچھا نہیں۔ (فتاوی رشیدیہ: ۲۱۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند