• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 1075

    عنوان:

    امام کعبہ اور خدام حرمین شریفین کس امام کے مقلد ہیں؟ اور کیا وہ تقلید کو شرک قرار دیتے ہیں؟

    سوال:

    امام کعبہ اور خدام حرمین شریفین کس امام کے مقلد ہیں؟

    اور کیا وہ تقلید کو شرک قرار دیتے ہیں؟

    اور کیا وہ احناف کی نماز کو خلاف رسول سمجھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 1075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  519/ن = 508/ن)

     

    (۱) خود ائمہ حضرات اوران کے نظریات کے متعلق ہمیں کوئی تحقیق نہیں ہے، لہٰذا آپ خود ان ائمہ حضرات ہی سے رابطہ فرمائیں، اوراس سلسلہ میں ان سے دریافت فرمائیں۔

    (۲) نہیں! بلکہ وہ تقلید کو جائز کہتے ہیں رابعا من لا قدرة لہ علی الاستنباط یجوز لہ أن یقلد من تطمئن نفسہ إلی تقلیدہ الخ (فتاوی اللجنة الدائمة، مملکة عربیة سعودیہ: ج۵ ص۲۸، ریاض) یدل علی موقف علماء الحرمین وسائر علماء المملکة السعودیة من الأئمة الأربعة موقف تکریم وتقدیر عنایتھم بتدریس مذاہبھم وموٴلفاتھم في المسجد الحرام بمکة المشرفة والمدینة المنورة وسائر مساجد المملکة العسودیة وفي جامعاتہا (فتاو اللجنة: ج۵ ص۳۳، ط ریاض سعودیة)

    (۳) جواب نمبر ۲ سے اس کا جواب واضح ہے مزید تحقیق کے لیے خود ان حضرات سے رابطہ کرکے معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند