• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 3177

    عنوان:

    میرے بہنوئی نے میری بہن کو تین مرتبہ مختلف اوقات میں یہ الفاظ کہا: میری طرف سے تو آزاد ہے۔ کیا ان الفاظ سے طلاق ہوجائے گی یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    میرے بہنوئی نے میری بہن کو تین مرتبہ مختلف اوقات میں یہ الفاظ کہا: میری طرف سے تو آزاد ہے۔ کیا ان الفاظ سے طلاق ہوجائے گی یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 197/ ل= 198/ ل

    جی ہاں! ان الفاظ سے طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر آپ کے بہنوئی نے آپ کی بہن کو تین مرتبہ یہ الفاظ کہے ہیں تو آپ کی بہن پر تین طلاق واقع ہوگئی، اب بغیر حلالہ شرعی ان دونوں کا حسب سابقہ میاں بیوی کی طرح رہنا حرام ہوگا: فإذا قال: (رہا کردم) أي سرحتک یقع بہ الرجعي مع أن أصلہ کنایة أیضًا وما ذاک إلا لأنہ غلب في عرف الناس استعمالہ في الطلاق (شامی: ج۴ ص۵۳۰، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند