• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 2479

    عنوان:

    ایک شخص نے کچھ وجوہات کو بتاتے ہوئے جو کہ صحیح نہیں تھیں،تحریری طلاق دی تو کیا یہ طلاق ہوجائے گی؟ یاکالعدم مانی جائے گی؟

    سوال:

    ایک شخص نے کچھ وجوہات کو بتاتے ہوئے جو کہ صحیح نہیں تھیں،تحریری طلاق دی تو کیا یہ طلاق ہوجائے گی؟ یاکالعدم مانی جائے گی؟

    جواب نمبر: 2479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1080/ ج= 1080/ ج

    اگر شوہر کو اقرار ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو تحریری طلاق دی ہے تو اس کی بیوی پر ایک طلاق واقع ہوجائے گی۔

    نوٹ: جتنی بار طلاق دینا تحریر میں لکھا ہے اتنی بار واقع ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند